Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الاتفاق اور الفیحا کا میچ :کھلاڑی کی پانی کی بوتل ریفری کو جالگی

دمام.... پریمیئر لیگ کے سابق ریفری اور سعودی عرب میں ہیڈ ریفری کی پوزیشن پر فرائض انجام دینے والے مارک کلیٹن برگ کو اس وقت حیرت ہوئی جب ایک میچ کے دوران ایک کھلاڑی نے ان کے منہ پر پانی کی بوتل اچھال دی۔ 42سالہ مارک نے پچھلے سال ہی یہ عہدہ سنبھالا ہے۔ وہ یہاں الاتفاق اور الفیحا کے میچ کے دوران ریفری کے فرائض انجام دے رہے تھے کہ ایک کھلاڑی کی جانب سے اپنے فزیو کی طرف اچھالی ہوئی یہ بوتل انکے سر پر جالگی ۔ فوری طور پر انہیں طبی امداد دینے کیلئے اہلکار پہنچ گیا۔ یہ بوتل الاتفاق کے لیفٹ بیک حسین سید نے اچھالی تھی۔سید مصری کھلاڑی ہیں اور وہ سمجھ رہے تھے کہ اب انکے خلاف تادیبی کارروائی ہوگی تو وہ فوری طور پر مارک کی جانب معذرت کیلئے دوڑے اور ان سے بغلگیر ہونا چاہا۔ سید کی خوش قسمتی تھی کہ انہیں مذاق میں یلو کارڈ دکھایا گیا کیونکہ تجربہ کار ریفری کو پتہ تھا کہ یہ غیر ارادتاً بوتل پھینکی گئی تھی۔
وڈیو دیکھنے کیلئے

www.youtube.com/watch?v=WdsczfZ-_Ec

شیئر: