Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلم العلا کے پروڈکشن یونٹ میں میوزک سٹوڈیو شامل

ریکارڈنگ سٹوڈیو میں تربیت اور ریہرسل کے یونٹ شامل کئے جائیں گے۔ فائل فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب  کے فلم العلا کے پروڈکشن یونٹ میں جون میں میوزک ریکارڈنگ سٹوڈیو کا اضافہ کیا جائے گا۔
عرب نیوز کے مطابق  پروڈکشن یونٹ کے پاس موجود سہولیات میں 30 ہزار مربع فٹ کے ساؤنڈ اسٹیج کے علاوہ ریکارڈنگ سٹوڈیو میں تربیت اور ریہرسل کے یونٹ شامل کئے جائیں گے۔
 
العلا کے علاقے میں مرایا کنسرٹ ہال بھی موجود ہے جو بین الاقوامی کنسرٹس کی میزبانی کے ساتھ کثیر مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
امریکی ورائٹی میگزین کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  یہاں آڈیو اور ریکارڈنگ کے آلات کے ساتھ ایک ریکارڈنگ سٹوڈیو کا افتتاح کیا جائے گا جس میں کنٹرول روم اور دو ساؤنڈ پروف بوتھ ہوں گے۔
یہ ساؤنڈ پروف بوتھ انفرادی فنکاروں، کوئرز، فلم سکور پروڈکشن کے لیے ریہرسل، میوزک ویڈیوز اور آرکیسٹرا کے کام کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
فلم العلا کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر چارلین ڈیلیون جونز نے کہا ہے کہ گذشتہ سال یہاں فلم سٹوڈیوز کے کامیاب آغاز کے بعد ہم اس کمپلیکس کو ریکارڈنگ سٹوڈیو کے ساتھ تخلیق کاروں کے لیے ون سٹاپ منزل بنا رہے ہیں۔

العلا میں بننے والی ہالی ووڈ پروڈکشنز کی فلم ’قندھار‘ شامل ہے۔ فائل فوٹو عرب نیوز

اس سے قبل العلا میں شوٹ ہونے والی ہالی ووڈ پروڈکشنز میں جیراڈ بٹلر کی زیرقیادت ایکشن فلم ’قندھار‘ شامل ہیں جس کی ہدایت کاری ریک رومن نے کی تھی۔
فلم العلا کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر چارلین ڈیلیون جونز نےبتایا ہے کہ فلم پروڈکشن کےعمل کے دوران سعودی ٹیلنٹ نکھارنے پر زور دیا جائے گا۔

شیئر: