Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری میں 11 گنا اضافہ

’2023 کے دوران چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کا حجم 16.8 بلین ڈالر ہوگیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری میں 11 گنا اضافہ ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق امارات دبئی نیشنل بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں 2023 کے دوران چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کا حجم 16.8 بلین ڈالر ہوگیا ہے۔
اس سے قبل 2022 میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کا حجم صرف 1.5 بلین ڈالر تھا۔
بینک نے توقع ظاہر کی ہے کہ 2030 تک سعودی عرب میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری ایک سو بلین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔
بینک نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں چینی سرمایہ کاری پورے مشرق وسطی میں ہونے والی سرمایہ کاری سے 58 فیصد زیادہ ہے‘۔
بینک کا کہنا ہے کہ ’سعودی عرب میں امریکی سرمایہ کاری دوسرے نمبر پر آتی ہے جس کا حجم 2.7 بلین ڈالر ہے اور گزشتہ مدت کے مقابلے میں 238 فیصد بڑھ گئی ہے‘۔
بینک نے بتایا ہے کہ ’سعودی عرب میں امارات تیسرا بڑا سرمایہ کار ہے جس کی سرمایہ کاری کا حجم 2.67 بلین ڈالر ہے۔

شیئر: