Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈان میں 233 امدادی بیگ تقسیم

’تقسیم کئے جانے والے امدادی سامان سے 1357 افراد مستفید ہوسکتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے سوڈان میں 233 امدادی بیگ تقسیم کئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سینٹر نے دار الحکومت خرطوم سے کرری نامی علاقے میں انخلا کرنے والے خاندانوں میں امدادی بیگ تقسیم کئے ہیں۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’امدادی بیگ میں کھانے پینے کی اشیا کے علاوہ بچوں کا خشک دودھ اور دیگر ضروری اشیا ہیں‘۔
’تقسیم کئے جانے والے امدادی سامان سے 1357 افراد مستفید ہوسکتے ہیں‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’سوڈان میں تقسیم کی جانے والی امداد سعودی عرب کی طرف سے دوست ممالک میں تنگ دست اور مستحق افراد کے لیے مدد کا حصہ ہے‘۔

شیئر: