Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور امریکی وزرائے دفاع کا رابطہ، فوجی کشیدگی میں اضافے پر تبادلہ خیال

بحران پر قابو پانے کی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن نے اتوار کو ٹیلی فون پر مشرق وسطی میں کشیدگی میں اضافے، اس کے اثرات کی سنگینی  پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ایس پی اے  اور عرب نیوزکے مطابق سعودی اور امریکی وزرائے دفاع نے عالمی امن و سلامتی کو برقرار رکھتے ہوئے بحران پر قابو پانے کی کوششوں پر بھی بات چیت کی۔
رابطے کے دوران فوجی اور دفاعی شعبے میں دونوں دوست ممالک کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری اور اسے مزید مضبوط بنانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

شیئر: