Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی طرف سے شامی صدر کو یوم انخلا پر مبارکباد

’سعودی قیادت نے صدر بشار الأسد کو یوم انخلا پر تہنیتی پیغام روانہ کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شامی صدر بشار الاسد کو یوم انخلا پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے صدر بشار الأسد کو تہنیتی پیغام روانہ کیے ہیں۔
سعودی قیادت نے شامی حکومت اور عوام کے لیے نیک جذبات کے اظہار کے ساتھ ملک و قوم کے لیے ترقی و کامرانی کی امید ظاہر کی ہے۔
واضح رہے کہ شام میں ہر سال 17 اپریل کو یوم انخلا منایا جاتا ہے جس میں قابض فرانسیسی أفواج کا آخری سپاہی ملک چھوڑ کر واپس گیا تھا جبکہ شام کا یوم آزادی 8 مارچ کو منایا جاتاہے۔

شیئر: