Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فوربز نے پاکستانی اسٹاک مارکیٹ کو چین، ہند سے بہتر قرار دیدیا

فوربز میگزین نے پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ کو چین اور ہند کی اسٹاک مارکیٹوں سے بہتر قرار دے دیا۔ بارہ ماہ کے دوران پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری حجم میں بیس فیصد اضافہ ہوا۔ پاکستانی معیشت تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہے اس کا اعتراف اب دنیا بھی کر رہی ہے۔ فوربز میگزین نے حالیہ رپورٹ میں کہا کہ پاکستان نے چین اور ہند کو پیچھے چھوڑ کر پوائنٹ ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ پاکستان میں حالیہ ماہ میں جی ڈی پی کی شرح اور بے روزگاری میں بھی کمی آئی ہے۔ ان اقدامات سے پاکستانی مارکیٹ چین اور ہندکے مقابلے میں آگئی ہے۔ فوربز میگزین کے مطابق دہشت گردی کی وجہ سے پاکستانی معیشت پر برے اثرات مرتب ہوئے لیکن وقت کے ساتھ حالات بہتر ہونے پر غیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔ ورلڈ بینک نے بھی پاکستان کو سپورٹ فراہم کی ، مقامی سطح پر بھی معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کئے گئے جس کی وجہ سے آنیوالے دنوں میں پاکستانی معیشت کا مستقبل روشن ہے۔ 

شیئر: