Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں کمی

کوالالمپور.... ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کی بنیادی وجہ رنگٹ کی قدر میں اضافہ اور چین کی جانب سے خریداری میں کمی بتائی گئی ہے۔ملائیشیا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز ڈالر کے مقابلے میں رنگٹ کی قدر میں 0.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سے پام آئل کی قیمتوں پر اثرات مرتب ہوئے۔برسا ملائیشیا ڈیرویٹو ایکسچینج کے تحت خام آئل کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 1.4 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 2598 رنگٹ یا 630 ڈالر فی ٹن میں طے ہوئے۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طور پر 72437 لاٹس کا کاروبار ہوا۔

شیئر: