ٹوکیو.... ایشیائی منڈیوں میں ربڑ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ روز ین کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے ربڑ کی قیمتوں پر اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز ٹوکیو کموڈیٹی ایکسچینج کے تحت مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1.6فیصد کے اضافے کے بعد 1.62 ڈالر فی کلو گرام میں طے پائے۔سنگا پور میں سائیکام ایکسچینج کے تحت نومبر کیلئے ربڑ کی خریداری کے معاہدے 138.7 سینٹ فی کلو گرام میں طے پائے اور قیمتوں میں مجموعی طور پر 2.6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔