Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ میں کپاس کی قیمتوں میں اضافہ

نیویارک... امریکہ میں کپاس کی قیمتوں میں گزشتہ2 ہفتوں کے دوران پہلی مرتبہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سمندری طوفان میتھیو کی کاٹن کی پیدا وار والے علاقوں کو متاثر کرنے کی پیشگوئیوں کے بعد کپاس کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان رہا ۔آئی سی ای فیوچر کے تحت دسمبر کے لئے مستقبل کی خریداری کے معاہدے 0.65 فیصد اضافے کے بعد 68.52 سینٹ فی پاﺅنڈ میں طے پائے جو 21 ستمبر کے بعد کاٹن کی بلند ترین شرح ہے۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران قیمتیں 67.2 اور 68.66 سینٹ فی پونڈ کے درمیان ریکارڈ کی گئی۔

شیئر: