Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گزشتہ ہفتے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی واقع ہوئی ، اسٹیٹ بینک

وفاقی محتسب ِ اعلیٰ ریجنل آفس کے ایڈوائزر محمد یامین نے کہا ہے کہ ملک کے تمام بینکوں میں نیشنل بینک کو فوقیت حاصل ہے جبکہ سماجی خدمت کے میدان میں بھی یہ بینک کسی سے بھی پیچھے نہیں۔ وہ نیشنل بینک کی 66ویں سالگرہ کے موقع پر ملیر سٹی برانچ اے ٹی ایم کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر فنانس مینجر نوشاد علی خان اور بینک کے کھاتے داروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ محمد یامین نے کہا کہ نیشنل بینک نے پانے کھاتے داروں کا ہمیشہ خیال رکھا حالانکہ دیگر بینکوں کے برعکس اس کے کھاتے داروں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ این بی پی ملیر سٹی برانچ میں29سال سے میرا اکاﺅنٹ ہے جہاں کبھی بھی کسی تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ آج بنک کی 66ویں سالگرہ کے موقع پر ملیر برانچ میں اے ٹی ایم مشین کا افتتاح میرے لئے باعث اعزاز ہے انہوں نے مزید کہا کہ ملیر سے مجھے محبت ہے یہی وجہ ہے کہ اپنا اکاﺅنٹ کہیں اور نہیں کھلواتا۔ نیشنل بینک کے وائس پریزیڈنٹ سید اجمل نوید نے کہا کہ این بی پی کی سروسز دیگر بینکوں کے مقابلے میں بہت بہتر ہے جبکہ اس بینک کو سب سے زیادہ اکاﺅنٹ ہولڈرزرکھنے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ این بی پی سے بڑے پیمانے پر پینشنر بھی منسلک ہیں جوکہ ہماری بہت بڑی طاقت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سماجی خدمت اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی این بی پی کو نمایاں مقام حاصل ہے جس سے سب ہی واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بینک کی 66ویں سالگرہ اور کسٹمر ویک منانے کا مقصد یہ ہے کہ ہم کسٹمرز کے مسائل کو سمجھیں اور ان کے حل کیلئے عملی قدم اٹھائیں۔ اس موقع پر فنانس مینجر نوشاد علی کان نے کہا کہ کسٹمرز کو بہتر سہولت کی فراہمی کیلئے اے ٹی ایم کا افتتاح کیا جارہا ہے۔ تقریب میں کھاتے داروں کی موجودگی میں مہمانِ خصوصی محمد یامین اور اجمل نوید بینک کی 66ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔ تقریب سے متعدد کھاتے داروں نے بھی خطاب کیا اور بینک کی بہتر سروسز پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔
 

شیئر: