Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریچھ کے ڈر سے بھاگنے والی 200بھیڑیں پہاڑ سے گر کر ہلاک

پائرینیز- - - - - - جان بچانے کے خوف سے فرانس اور اسپین کی اس سرحدی چوکی کے قریب ایک پہاڑی کے دامن میں تقریباً 200مردہ بھیڑیں ملی ہیں جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ ساری بھیڑیں پہاڑ کی چوٹی سے گر کر ہلاک ہوئی ہیں کیونکہ کسی خطرناک جنگلی ریچھ نے ان کا پیچھا کیا تھا اور سب بھیڑیں اسی کے خوف سے بھاگ رہی تھیں جب پہلی بھیڑ نیچے گری تو دوسری تمام بھیڑیں اس کے پیچھے پیچھے گرتی چلی گئیں اور ہلاک ہو گئیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھیڑوں کا شاید یہی انداز ہے جو اندھی تقلید کے حوالے سے ’’بھیڑ چال‘‘ کہا جاتا ہے ۔بھیڑوں کی موت کے بعد اس پہاڑی علاقے سے ریچھوں اور دوسرے وحشی جانوروں کو ہٹانے یا ختم کرنے کی مہم شروع ہو گئی ہے ۔ واضح ہو کہ اس قسم کا قانون برسہا برس تک نافذ رہنے کے بعد 1990ء کے اوائل میں غیر موثر قرار دیدیا گیا تھا ۔

شیئر: