Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی اداروں کے 474ہزارملازموں کی تنخواہیں 10ہزار ریال سے زیادہ ،غیر ملکی 54فیصد

ریاض- - - - - -- سوشل انشورنس کارپوریشن نے اعداد و شمار جاری کر کے واضح کیا کہ سعودی عرب کے نجی اداروں میں 474ہزار ملازم 10ہزار ریال سے زیادہ تنخواہ پر کام کر رہے ہیں۔ ان میں 54فیصد غیر ملکی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 256.951غیر ملکی نجی اداروں میں 10ہزار ریال یا اس سے زیادہ تنخواہ پا رہے ہیں۔ یہ نجی اداروں میں کام کرنے والوںکا 3فیصد ہیں جبکہ 217.506سعودی 10ہزار سے زیادہ تنخواہ والے ہیں۔ علاوہ ازیں 746.875سعودی 3ہزار ریال یا اس سے کم تنخواہ پر کام کر رہے ہیں۔ یہ نجی اداروں میں سعودی ملازمین کا 45فیصد ہیں۔ "مال"ویب سائٹ نے سوشل انشورنس کارپوریشن کی سہ ماہی رپورٹ شائع کر کے بتایا ہے کہ 2016ء کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں ایسے غیر ملکیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جو 10ہزار ریال یا اس سے زیادہ تنخواہ پا رہے ہیں۔ ایک برس قبل ایسے غیر ملکی ملازمین کی تعداد 250.191تھی۔ سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے اختتام پر ان کی تعداد بڑھ کر 256.951ہو گئی۔ 2.7فیصد کا اضافہ ہوا۔ ایسے سعودی ملازمین کی تعداد میں 4فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نجی اداروں میں کام کرنے والے کل سعودیوں میں ایسے سعودی 13.1فیصد ہیں جو 10ہزار ریال یا اس سے زیادہ تنخواہ پا رہے ہیں۔

شیئر: