Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

11ستمبر کے طیارہ حملوں سے قطر کا رشتہ ثابت ہو گیا

ابوظبی--------اسکائی نیوز نے "قطر سے مین ہٹن تک"کے عنوان سے ایک دستاویزی فلم تیار کر کے 11ستمبر کے طیارہ حملوں سے قطر کا تعلق آشکارہ کر دیا۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ قطر طیارہ حملوں کے ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد کا میزبان رہا ہے۔ قطر نے اسے تحفظ فراہم کیا۔ دہشت گردی کی اس کی سازشوں کے لئے درکار سرمایہ مہیا کیا۔ دستاویزی فلم میں قطر کے سابق وزیراوقاف و وزیر داخلہ عبداللہ بن خالد آل ثانی کی جانب سے خالد شیخ کی سرپرستی کو اجاگر کیا گیا ۔ القاعدہ تنظیم کے رہنما اسامہ بن لادن اور دہشت گردوں سے ان کے ہمدردانہ تعلق کے شواہد پیش کئے گئے۔ فلم میں ثابت کیا گیا کہ عبداللہ آل ثانی نے سی آئی اے کو خالد شیخ کی گرفتاری سے روکا اور اسے انتہائی فنکارانہ طریقے سے دوحہ سے فرار ہونے کا موقع دیا۔

شیئر: