ابھا---------- بحرینی رکن پارلیمنٹ جمال ابو حسن نے دعویٰ کیا ہے کہ قطری حکام نے بحرین میں حکومت کا تختہ الٹنے کیلئے باغیوں کی مالی اعانت کی تھی۔ حال ہی میں یہ باغی گروہ گرفتار کیا گیا۔ جمال ابو حسن نے الوطن اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قطر الجزیرہ چینل کے ذریعے پروپیگنڈے اور مالی اعانت کر کے بحرین میں خطرناک کھیل کھیلتا رہا ہے۔ قطر نے "بار بار "گروہ کو حکومت کا تختہ الٹنے کیلئے بھاری سرمایہ فراہم کیا تھا۔ گرفتار ی پر دہشت گردوں کے قبضے سے قطری کرنسی برآمد ہوئی تھی۔ بائیکاٹ کے بعد بحرین میں دہشت گردی کی واداتوں میں 70فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ قطری حکام دہشت گرد تنظیموں کی مالی اعانت، بحرینیوں کو جاسوسی اور ایرانی ایجنڈے کے نفاذ کیلئے دولت فراہم کررہے تھے۔