Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیرلامیں بارش کی پیشگوئی کرنیوالا شخص

تری وندرم۔۔۔بارش ہویا گرج چمک کیرلا کا 72سالہ شخص ویمل کمار سوا 6بجے اٹھتا ہے اور اسی وقت سے وہ دھات کی چھڑی کی مدد سے بارش ہونے یا نہ ہونے کی پیشگوئی کرتا ہے۔ پچھلے 34برسوں سے اس کی پیشگوئی غلط ثابت نہیں ہوئی۔ وہ اپنی ایک کتاب میں ساری چیز ریکارڈ کرتا رہتا ہے۔ کتاب میں اندراج اس نے 1983سے شروع کیا جب کیرلا میں سالانہ 23238ملی میٹر بارش ہوا کرتی تھی۔ یہ شخص پورے کیرلا میں مشہور ہوچکاہے۔کسان ہوںیا محکمہ موسمیات کے حکام یا پھر بیکری والے وہ صلاح مشورہ کیلئے اس کے پاس ضرور آتے ہیں۔اس شخص کاکہناہے کہ میںنے 1983سے ہی روزانہ ہونیوالی بارش کا ریکارڈ رکھنا شروع کیاکیوں کہ علاقے میں بارش کا وقت اوراس کی مقدار کافی کے کھیتوں کیلئے بہت اہم ہوتی ہے۔فروری کے وسط تک اگر 25ایم ایم کی بارش ہوتو کافی کے پودوں کیلئے مثالی سمجھی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برسوں کے مشاہدے کے بعد میں اب بتا سکتا ہوں کہ کتنی ملی میٹر بارش ہوگی۔ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے ریجنل ڈائریکٹر نے بھی ویمل کمار کی تعریف کی ہے۔

شیئر: