Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران نااہلی کیس میں مزید دستاویزات طلب

اسلام آباد...سپریم کورٹ نے عمران خان نااہلی کیس میں اضافی دستاویزات جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ منگل کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ بنی گالہ کی خریداری کے لئے رقم جما ئماکے ذریعے آنے کا واضح مواد موجود ہے۔رقم جما ئما نے بھیجی جو انہیں واپس کی گئی۔ تمام ریکارڈ عدالت کو دے چکے۔چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کے پہلے اور اب کے موقف میں فرق ہے۔پہلے کہا گیا تھا کہ رقم جما ئما نے بھیجی اب کہا گیا کہ 26 ہزار ڈالر راشد خان کے ساتھ طے ہوئے۔نعیم بخاری نے کہا کہ جمائما کی دستاویزات کے بعد منی ٹریل مکمل ہو گئی ۔راشد خان عدالت میں موجود ہیں ان کے مطابق رقم جمائما نے بھیجی۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان پرمنی لاندرنگ کا کوئی الزام نہیں۔جس وقت کا حساب مانگا گیا اس وقت عمران خان کے پاس کوئی پبلک آفس نہیں تھا۔نعیم بخاری نے ٹیکس گوشوارے عدالت مں پیش کئے اور کہا کہ گوشواروں سے واضح ہو جائے گا عمران خان نے ٹیکس چوری نہیں کی۔ عمران خان کو کہا گیا کہ غیر ملکی آمدن پر ٹیکس لاگو نہیں ہوتا۔ وقت آنے پر ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں فلیٹ ظاہر کیا گیا۔

 

شیئر: