Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ اسمبلی میں وزیراعظم کے استعفے کیلئے قرارداد منظور

کراچی...سندھ اسمبلی میں منگل کو وزیراعظم نواز شریف کے استعفے کے لئے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ ایم کیو ایم پاکستان نے قرارداد کی حمایت کی۔مسلم لیگ (ن) اور فنکشنل لیگ کے اراکین ایوان میں موجود نہیں تھے۔ پیپلز پارٹی کی خاتون رکن خیر النساءمغل نے قرارداد پیش کی ۔ جس میں کہا گیا کہ پانامہ کیس میں جے آئی ٹی رپورٹ کے بعدنواز شریف عہدے کا اخلاقی جوازکھوچکے ہیں۔قبل ازیں تحریک انصاف کے رکن خرم شیر زمان کی جانب سے وزیر اعظم کے استعفے کے لئے قرارداد پیش کی گئی جسے تکنیکی وجوہ پر منظور نہیں کیا گیا۔

 

شیئر: