Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدھو بالا کا مجسمہ مادام تساو میوزیم کا حصہ

  نئی دہلی ... ماضی کی ہندوستانی اداکارہ مدھوبالا کا مجسمہ بھی مادام تساو میوزیم کا حصہ بنے گا۔ مدھوبالا کے مجسمے کو فلم مغل اعظم میں ان کے لازوال کردار انارکلی کا روپ دیا جائے گا۔ اس کا افتتاح دہلی کے مادام تساو میوزیم میں ہوگا۔واضح رہے کہ مادام تساومیوزیم دہلی میںکھولا کیا گیا۔ میوزیم میں امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کے مجسمے بھی موجود ہیں۔ مادام تساو میوزیم کے ڈائیریکٹر نے بتایا کہ خوشی ہے کہ مدھو بالا کا مومی مجسمہ میوزیم میں رکھا جائے گا۔ وہ لاکھوں مداحوں کے دلوں پر راج کرچکی ہیں۔ ان کی خوبصورتی مداحوں کو یہاں ضرور لائے گی ۔

 

شیئر: