Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر سے امریکی فوجی اڈہ منتقل کرنے کا عندیہ

واشنگٹن۔۔۔۔امریکی ایوان نمائندگان میں خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ نے واضح کیا ہے کہ اگر قطر نے دہشتگردی کی سرپرستی بند نہ کی تو امریکہ قطر سے فوجی اڈہ کسی اور ملک منتقل کردیگا۔امریکی اسپیکر نے واشنگٹن میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ بات قطعاً نامناسب ہے کہ قطرایک طرف تو امریکی افواج کا میزبان ہو اوردوسری جانب اسی کے ساتھ انتہا پسند تحریکوں کا حامی بھی ہو۔ اگر قطر نے اپنے طور طریقے تبدیل نہ کئے تو ہم اپنا فوجی اڈہ کہیں اور منتقل کرسکتے ہیں۔انہوں نے توجہ دلائی کہ وہ الاخوان ،حماس اور طالبان جیسی تحریکوں کی مالی و ابلاغی مدد کرنیوالے ممالک پر پابندیاں لگانے کیلئے کانگریس میں ایک قانون کا مسودہ پیش کرینگے۔ انہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ الجزیرہ چینل مذکورہ گروپوں کے قائدین کی میزبانی کیوں کر کررہا ہے۔

شیئر: