Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانس کے جنگلات میں آگ، 10ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور

 فرانس:جنوب مشرقی فرانس کے جنگلات میں لگنے والی آگ اب تک10 ہزار افراد کو نقل مکانی پر مجبور کر چکی ہے۔سینٹ ٹروپز کے ساحلی علاقے میں منگل کی شب بھڑکے والی آگ سے 400 ایکڑ پر محیط ساحلی جنگلات تباہ ہو گئے جبکہ 200 افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔ اس سال موسمِ گرما میں غیر معمولی گرمی اور خشک موسم نے فرانس کے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات کو بڑھا دیا ہے۔ جزیرہ کورسیکا اور بحیرہ روم کے ساحلی علاقوں میں لگنے والی آگ سے اب تک 4000 ایکڑ زمین کو نقصان پہنچ چکا ہے۔آگ لگنے کے پے در پے واقعات نے جنوبی فرانس کے سیاحتی مقامات کو بھی بے حد متاثر کیا ہے اور سیاحوں کی آمد میں بھی واضح کمی دیکھی گئی ہے۔ حکام نے آگ بجھانے والے19 طیاروں اور 4000فائرفائٹرز کو ہر وقت تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ فرانس نے یورپی یونین سے بھی ملک کے جنوبی حصوں میں بھڑکنے والی آگ سے نمٹنے کے لئے مدد کی درخواست کی ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

شیئر: