Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی پائلٹوں کی تعداد711ہوگئی

ابوظبی: امارات میں مقامی پائلٹوں کی تعداد711ہوگئی۔ امارات پائلٹ مقامی فضائی کمپنیوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ مختلف ہوائی اڈوں میں کنٹرول ٹاورز میں نگرانی کرنے والے اماراتی شہریوں کی تعداد69ہے۔ اس شعبے میں غیر ملکیوں کے مقابلے میں مقامی شہریوں کی شرح18فیصد ہے۔ مقامی اخبار الامارات الیوم کے مطابق محکمہ شہری ہوابازی کنٹرول ٹاورز میں سالانہ 12شہریوں کو بھرتی کرتی ہے۔ محکمہ شہری ہوا بازی کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق مقامی پائلٹوں میں 693مرد جبکہ 18خواتین ہیں۔ فضائی عملہ کے طور پر مقامی شہریوں کی تعداد 38ہے جن میں سے 14خواتین ہیں۔ سب سے زیادہ شہری امارات ایئر لائن کام کر رہے ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: