Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’نانا کرتے پیار تم ہی سے کربیٹھے‘‘

لکھنؤ۔۔۔۔۔سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے بہار میں نتیش کمار کی طر ف سے گرینڈ الائنس توڑنے پر تبصرہ کرتے ہوئے فلمی انداز میں رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پر بالی ووڈ کا ایک گانا ’’نانا کرتے پیار تم ہی سے کربیٹھے، کرنا تھاانکار مگراقرارتمہیں سے کربیٹھے‘‘تحریر کیا ۔یہ 1965میں بننے والی مشہور فلم’’جب جب پھو ل کھلے‘‘کا گانا ہے اس میں دکھایا گیا ہے کہ ہیرو ہیروئن کہتے ہیںکہ دونوں ایک دوسرے سے محبت نہیں کرتے لیکن آخر کار محبت کربیٹھتے ہیں۔ نتیش نے اپنی 20ماہ پرانی حکومت توڑنے کے بعد کہا تھاکہ وہ موجودہ حالات میں کام نہیں کرسکتے کیوں نکہ لالوپرساد یادو کے بیٹے تیجسوی یاد پر کرپشن کے الزامات ہیں۔ تیجسوی، نتیش کابینہ میں نائب وزیر اعلیٰ تھے ۔

شیئر: