Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات پولیس کی جانب سے خاتون سیاح کی ایمانداری پر تعریفی سند

سیاح خاتون نے دبئی ٹورزم پولیس کا شکریہ ادا کیا (فوٹو الامارات الیوم)
دبئی پولیس کے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف کریمنل انویسٹی گیشن نے ایسٹونیا کی خاتون سیاح ماریون کالگون کو ان کی ایمانداری پر اعزاز سے نوازا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق دبئی ٹورسٹ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر خلفان عبید الجلاف نے خاتون سیاح کو اعزاز سے نوازا اور کہا کہ یہ بات باعث مسرت ہے۔ سیاح خاتون نے اچھے کردار اور دیانت داری کے کلچر کو فروغ دیا۔  دبئی پولیس ایسے تمام لوگوں کی شکر گزار رہتی ہے جو اسے اپنا فرض سمجھ کر سیاحت کے دوران ملنے والی اشیا ٹورسٹ پولیس کے حوالے کرتے ہیں۔
ایسٹونیا کی خاتون کو دبئی میں ایک سیاحتی علاقے میں سونے کے زیورات ملے تھے جنہیں اس نے فوری طور پر ٹورسٹ پولیس کے حوالے کیا تھا۔ ان کے اعزاز میں ہونے والی تقریب میں محکمہ سیاحت پولیس کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل محمد عبدالرحمن اور ٹورسٹ ہیپی نیس سیکشن کے سربراہ کیپٹن شھاب السعدی نے بھی شرکت کی۔
 دبئی ٹورزم پولیس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ کمیونٹی کے ارکان یہاں ملنے والی بہت سی چیزیں پولیس کے حوالے کرتے ہیں ان میں قیمتی گھڑیاں، زیورات، پرس، موبائل فون، نقد رقم اور دیگر اشیا شامل ہیں۔
ایسٹونیا کی خاتون نے اس حوالے سے تقریب کا انعقاد کرکے تعریفی سند اور انعام دینے پر دبئی ٹورازم پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
 

 

شیئر: