Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ کے کہنے پر ایٹمی حملہ کرسکتے ہیں،امریکی ایڈمرل

واشنگٹن ۔۔۔۔۔۔ امریکا کے بحرالکاہل میں تعینات بحری بیڑے کے کمانڈر ایڈمرل اسکاٹ سوفٹ نے کہا ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر چین پر جوہری حملہ کر سکتے ہیں۔جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کی نیشنل یونیورسٹی میں منعقدہ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی ایڈمرل نے کہا کہ امریکی فوج کے کمانڈر انچیف کی حکم عدولی کسی طور پر درست قرار نہیں دی جا سکتی۔ چین پر جوہری حملے کی بات ایڈمرل سوفٹ نے کانفرنس میں شریک ایک شخص کے ایک سوال کے جواب میں کہی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی فوج میں شمولیت کرنے والا ہر فوجی اس بات کا حلف اٹھاتا ہے کہ وہ کمانڈر انچیف کا وفادار رہے گا۔ امریکی صدر اپنے ملک کی افواج کا با لحاظِ منصب کمانڈر انچیف ہوتا ہے۔

شیئر: