Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی اوپنر فخرزمان کاکاونٹی کھیلنے کیلئے معاہدہ

     لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان کا کاونٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے سمر سیٹ سے معاہدہ ہو گیا ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل میں روایتی حریف ہند کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان کا کاونٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے سمر سیٹ سے طے پا گیا ۔پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستانی اوپنر کو 4 ہفتے کے لیے سمر سیٹ کی جانب سے کھیلنے کے لیے این او سی بھی جاری کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی فاتح قومی ٹیم کی فی الحال کوئی انٹرنیشنل مصروفیات نہیں ہیں اس سے قبل قومی کپتان سرفراز احمد، محمد عامر، شاہد آفریدی، عماد وسیم اور جنید خان بھی معاہدے کرچکے ہیں۔

شیئر: