Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیادہ چینی کے استعمال سے بے چینی اور یاسیت؟

لندن۔۔۔۔یونیورسٹی کالج لندن کے ریسرچرز نے اپنی نئی رپورٹ میں کہا ہے کہ زیادہ چینی کھانے سے لوگوں میں بے چینی، مایوسی اور یاسیت پھیل سکتی ہے۔ انہوں نے ایک ریسرچ رپورٹ میں کہا کہ چینی نہ صرف آپ کے دانتوں اور کمرکے پھیلاؤ کیلئے بدترین ہے بلکہ اس سے دماغی صحت بھی متاثر ہوتی ہے۔ اس رپورٹ پر دیگر ماہرین نے شکوک و شبہات بھی ظاہر کئے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 8ہزار سے زائد افراد پر تحقیق کی گئی اور ماہرین نے ان کی صحت کے بارے میں رپورٹیں پڑھیںجس کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ زیادہ چینی لینے والے اور مٹھائی اور چینی والے مشروب کے شوقین لوگوں میں شوگرکے اثرات ان کی دماغی صحت پر پڑ رہے تھے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ کم مقدار میں چینی اثرات کے نفسیاتی صحت پر مرتب ہوتے ہیں۔

شیئر: