واشنگٹن۔۔۔۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک نیا شہابیہ دیکھا ہے جو کرہ ارض سے صرف 76ہزار میل سے گزرا ہے۔ یہ شہابیہ 23جولائی کو دیکھا گیا تھا اور جس کی رپورٹ آج جاری ہوئی ہے۔ یہ مسافرطیارے جتنا بڑا تھااور ہوسکتا ہے کہ 82فٹ سے 256فٹ چوڑا ہو۔اس کی رفتار 11369میلفی گھنٹہ تھی اور ہمارے سیارے اور چاندسے ایک تہائی کے فاصلے پر تھا۔ سائنسداں رصدگاہ میں اسے اسوقت تک نہیں دیکھ سکے جب تک وہ قریب نہیں آگیا۔ان کا کہنا تھا کہ بوئنگ 737طیارے جتنا بڑا یہ شہابیہ اگرچہ 20جولائی کو سفر پر روانہ ہوا لیکن ہم اسے 23جولائی کو ہی دیکھ سکے۔ہوسکتا ہے کہ یہ تاریکی میں ہواور اسی لئے نظر نہ آسکا ہو۔ اسے ہوائی میں ٹیلی اسکوپ سے دیکھا گیا۔ اسی قسم کا ایک شہابیہ 2013ء میں روس میں گراتھا۔سائنسداں خبر دار کرتے ہیں کہ ایسے کئی سیارے جن کا سراغ نہیں لگایا جاسکتا کرہ ارض کیلئے خطرہ ہیں۔