سوناکشی کے امریکہ میں مزے
بالی ووڈ کی دبنگ گرل اداکارہ سوناکشی سنہا ان دنوں امریکہ میں چھٹیاں گزار رہی ہیں۔آئیفا ایوارڈ کی تقریب کے بعد سوناکشی نے امریکہ کے مختلف شہروں میں گھومنے کا پروگرام بنایاہے۔ سوناکشی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنی چھٹیوں کی تصاویر اپ لوڈ کی ہیں جس میں وہ مختلف مقامات پر انجوائے کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ امریکہ کے مختلف مشہور مقامات پر انہوں نے مختلف انداز میں تصاویر بنواکر اپنے فین کیلئے اپ لوڈ کردی ہیں۔ سوناکشی نے امریکہ کو چھٹیاں گزارنے کاپسندیدہ مقام قراردیاہے۔سوناکشی کے فین کیلئے خوشخبری ہے کہ وہ اگلی فلم” اتفاق“میں اکشے کھنہ اور سدھارتھ ملہوترا کےساتھ آرہی ہیں۔