کیف ۔ ۔۔۔۔ یوکرین کے صدر پیٹرو پورو شینکو نے جارجیا کے سابق صدر میخائل ساکاشولی کی شہریت ختم کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔ ڈوئچے ویلے کے مطابق ساکاشولی نے کہا ہے کہ اْن کی یوکرینی شہریت ختم کرنے کی وجہ پوروشینکو پر اْن کی جانب سے لگایا گیا کرپشن کے فروغ کا الزام ہے۔ سابق صدر کو 2015ء میں یوکرین کی شہریت اْس وقت دی گئی تھی جب اْن کے اپنے ملک جارجیا نے انہیں شہریت سے محروم کر دیا تھا۔ وہ اپنے ملک میں اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملکی استغاثہ کو مطلوب ہیں۔ ساکاشولی تقریباً دس برس تک جارجیا کے صدر رہے تھے۔ وہ آج کل امریکی دورے پر ہیں۔ وہ یوکرینی علاقے اوڈیسا کے گورنر بھی رہے تھے۔