حیدرآباد------انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے لیڈر وائی ایس جگن موہن ریڈی اور دیگر کے رقم کی غیرقانونی منتقلی کے معاملہ میں 148کروڑ روپئے مالیت کے اثاثہ جات کو قرق کیا۔ ایجنسی نے یہ بات بتائی ۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے وائی ایس جگن موہن ریڈی کے کیس میں نماگڈا پرساد کی کمپنیوں کے پی ایم ایل اے کے تحت آندھراپردیش 148.89کروڑ روپئے مالیت کی اراضی قرق کی گئی۔ ایک سینیئرعہدیدار نے کہا کہ پی ایم ایل اے قانون کے تحت عبوری طور پر قرقی کے احکام جاری کئے گئے۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے مئی2004 میں درج کردہ سی بی آئی کی ایف آئی آر کی بنیاد پر جگن اور ان کے ساتھیوں کے خلاف انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانچ شروع کی تھی۔