Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

استنبول میں شدید بارش اور طوفان

استنبول ۔۔۔۔۔۔ترکی میں شدید بارش اور طوفان سے نظام زندگی درہم برہم مختلف حادثات میں متعدد افراد زخمی جبکہ زیر زمین ٹرین سروس معطل ہو گئی۔ترکی کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکے کے دورالحکومت استنبول میں ہونے والی طووفانی اور شدید بارش کے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے ۔ طوفان سے درخت جڑوں سے اکھڑ کر سڑکوں پر گرنے سے ٹراسنپورٹ کا نطام اور زیر زمین اسٹیشنوں مین پانی بھر جانے سے ریلوے نظام عارضی طور پر معطل ہو کر رہ گیا۔ شدید بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا اور لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ سڑکوں پر حادثات کے باعث گاڑیاں تباہ اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ حکام کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

شیئر: