Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حارث ، اسد اور حذیفہ نے جاپان میں جونیئر اسکواش ٹائٹل جیت لئے

یوکو ہاما: جاپان جونیئر اوپن اسکواش چیمپیئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے 3ٹائٹل جیت لئے۔ انڈر 17 ایونٹ کے فائنل میں حارث قاسم نے سخت مقابلے کے بعد ملائیشیا کے کھلاڑی کو 3-2 سے قابو کرلیا۔ حارث نے11-7، 12-14، 6-11، 11-4 اور 13-11 سے کامیابی پائی۔ پشاورسے تعلق رکھنے والے اسد اللہ خان انڈر15ایونٹ جیتنے میں کامیاب رہے۔ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کیلئے جونیئراسکواڈ میں شامل اسد اللہ نے معمولی سی تگ و دو کے بعد پاکستان ہی کے خوشحال ریاض کو3-0 سے زیرکرلیا۔ اس طرح اسد اللہ گولڈ اور خوشحال سلور میڈل کے حقدار ٹھہرے۔دوسری جانب عالمی جونیئر سرکٹ میں مسلسل عمدہ کارکردگی دکھانے والے محمد حذیفہ ابراہیم نے انڈر13 ٹائٹل جیت لیا۔ ایونٹ کے فائنل میں جاپان کے کھلاڑی یو جن اکیڈا کو فائنل میں3-1 سے قابو کیا، ان کی فتح کا اسکور 14-16، 11-8، 11-8 اور11-9 رہا۔ پاکستان اسکواش فیڈریشن نے جاپان جونیئر شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندارکامیابی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل سرکٹ میں شرکت کے بھرپورمواقع فراہم کیے جائیں گے۔عہدیداروں کے مطابق ان کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا۔

شیئر: