Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی کوریا کا ایک اور میزائل تجربہ

سیؤل/ٹوکیو ۔۔۔۔۔ شمالی کوریا نے جمعہ کے روز بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا ایک تجربہ کر دیا۔ جاپان، جنوبی کوریا اور امریکی حکام نے اس بات کی تصدیق بھی کر دی ہے۔ جنوبی کوریا کے حکام کے مطابق شمالی کوریا نے یہ تجربہ رات 11 بجکر 41 منٹ پر کیا۔ امریکی محکمہ دفاع نے بھی تجربے کی تصدیق کر دی ہے۔ جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے نے اس تجربے کو اپنی ملکی سالمیت اور امن کیلئے خطرہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس مسئلہ پر جاپان نیشنل سیکورٹی کونسل کا اجلاس طلب کریں گے۔

شیئر: