Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

استعفیٰ نہ دیں، اکھلیش

لکھنؤ ----- سماج وادی پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے ہفتہ کو سماج وادی پارٹی کے ممبران کونسل کے استعفیٰ کے بعد ایک بیان میں کہاہے کہ میں کہتا ہوں کہ استعفیٰ نہ دیجئے کیونکہ بی جے پی کو الیکشن لڑنے کا موقع دیا جائے تاکہ انہیں اپنی حیثیت کا پتہ چل جائے۔ انہوں نے اپنی پارٹی کے ممبران کے استعفیٰ پر کہا کہ میں کسی کو روکنے نہیں جاؤں گا لیکن میں بقّل نواب سے ضرور ملوں گا اور ان سے پوچھوں گا کہ انہوں نے بی جے پی کا ہاتھ مضبوط کرنے کیلئے یہ قدم کیوں اٹھایا۔ اسی اثنا خبر ملی ہے کہ قّل نواب اپنے گھر پر نہیں ہیں اور وہ کہیں چلے گئے ۔ سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے ان سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی تو ان کے ڈرائیور نے کہا کہ وہ کسی رشتہ دار کے یہاں آگئے ہیں جب آئیں گے تو انہیں بتادوں گا۔ اسی اثنا خبر ملی ہے کہ راجا بھیا جو پرتاپ گڑھ کے بڑے مافیا ہیں، انہوں نے بھی امت شاہ سے رابطہ قائم کر رکھا ہے اور کسی وقت بھی وہ بی جے پی میں جا سکتے ہیں۔

شیئر: