Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسداد دہشت گردی کے لئے بڑی قربانیاں دی گئی ہیں، شاہ حمد

منامہ:بحرینی فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے علمبردار ممالک نے دہشت گردی کی بیخ کنی کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ ہمارے ممالک جی سی سی کو بیرونی حملوں سے بچانے کے لئے حتی المقدور کوششیں کر رہے ہیں۔ جی سی سی کو بچانے کے علاوہ خطے کے امن استحکام کے لئے بھی ہمارے ممالک کے اقدامات واضح اور روشن ہیں۔ انہوں یہ بات انسداد دہشت گردی کے علمبردار ممالک کے وزراءخارجہ سے ملاقات کے دوران کہی۔ قصر الصخیر میں سعودی عرب، امارات اور مصر کے وزراءخارجہ کا استقبال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خطے کے امن واستحکام کے لئے انسداد دہشت گردی کے علمبردار ممالک کے وزراءخارجہ کی کوششیں قابل قدر ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر کے وزراءخارجہ کا اہم اجلاس منامہ میں منعقد ہورہاہے جس میں قطر ی بحران کے علاوہ خطے کو درپیش صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: