اسلام آباد...سابق وزیراعظم نواز شریف نے اتوار کو وزیراعظم ہاوس خالی کردیا۔ اس موقع پر جذباتی مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔ نواز شریف نے وزیراعظم ہاوس کے عملے سے الوداعی ملاقات کی۔ اس موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے بعد ازاںنواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز، بیٹی مریم اور بیٹے حسین کے ہمراہ مری پہنچ گئے۔ سابق وزیر اعظم کشمیر پوائنٹ پر اپنی رہائش پر موجود ہیں۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے شاہد خاقان عباسی کوعبوری وزیراعظم اور شہباز شریف کو مستقل وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لئے منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔