اسلام آباد ....عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اس ملک کے خلاف کوئی اور نہیں نواز شریف خود سازش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت عظمی کےلئے ان لوگوں کو نامزد کیا گیا جن کے خلاف ریفرنس فائل ہونے والے ہیں۔ شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی بھی نااہل ہونگے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حدبیہ پیپرز کیس پانامہ سے بڑا کیس ہے۔ اس میں دونوں بھائی سیاست سے صاف ہو جائیں گے۔ ابھی تو کھیل شروع ہو ا ہے۔ نیب حدیبہ پیپرز کیس میں تاخیری حربے اختیار کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی داخل کروں گا۔اپوزیشن امیدوار کے بارے میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ جو بھی فیصلہ کریں گے مجھے قبو ل ہوگا ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ شریف فیملی کسی کو اپنے ساتھ اقتدار میں شریک نہیں کرسکتے ۔انہو ں نے کرائے پر امیدوار لیا ہے۔ نواز شریف کی مقبنولیت سب نے دیکھ لی۔ نااہلی کے فیصلے کے خلاف کچھ نہیں ہوا ۔ایک مکھی بھی نہیں مری۔