Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف تعمیری سوچ کانام ہے،شہباز

لاہور... وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے گزشتہ 4برس کے دوران عوامی خدمت کی مثال قائم کی ہے ۔عوامی فلاح اور ملکی ترقی ہمارا ایجنڈا ہے۔ نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں ۔ نواز شریف کی قومی خدمات ناقابل فراموش ہیں، ان پر فخر ہے۔انہوںنے کہا کہ محمد نواز شریف کی قیادت میں ترقی کے وہ اہداف حاصل کئے ہیں۔ملک کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔مسلم لیگ(ن) کے دور میں پاکستان کو اقتصادی دیوالیہ پن سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا گیا۔محمد نواز شریف تعمیری سوچ اور ترقیاتی نظر ئیے کا نام ہے۔محمدنواز شریف کا دل پاکستان کے عوام کی محبت سے سرشار ہے۔ان کی قیادت میں جس قدر ترقیاتی کام کئے گئے ۔ ان کا محور عام آدمی کی بھلائی اورخوشحالی ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کا مستقبل روشن کرنے کیلئے دن رات ایک کیا ہوا ہے۔انہوںنے کہا کہ سیاست کو کھیل تماشہ سمجھ کر شعبدہ بازیوں سے عوام کو دھوکہ دینے والے ناکامی کا منہ دیکھیں گے اور جو سیاسی عناصر ملک میں ابتری چاہتے ہیں ان کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوںنے کہا کہ محمد نواز شریف کا دور پاکستان کا سنہری دور ہے ۔ دنیا کی تاریخ کے سستے ترین ، شفاف اور تیزرفتار بجلی کے منصوبے لگے ہیں اوران منصوبوں میں ایک پائی کی بھی کرپشن نہیں ہوئی بلکہ منصوبوں میں غریب قوم کے اربوں روپے بچائے گئے ہیں۔

 

شیئر: