دبئی : ٹرکوں اور ٹریلروں میں ٹیلی لمیٹکس ڈیوائس نصب کی جائے گی
دبئی:دبئی میں ٹرکوں اور ٹریلروں میںٹیلی لمیٹکس ڈیوائس نصب کئے جائیں گے۔ ٹرکوںمیں نصب کئے جانے والے ڈیوائس کے ذریعہ نگرانی کی جائے گی۔ یہ بات دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہی۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ 20سال پرانے ٹرکوں اور ٹریلروں میں یہ ڈیوائس نصب کرنا لازمی ہوگا۔ اتھارٹی میں لائسنس کے شعبے کے سربراہ احمد بہروزیان نے الامارات الیوم سے کہا کہ آغاز میں ٹرکوں اور ٹریلروں کے مالکان کو ترغیب دی جائے گی کہ وہ خود ڈیوائس نصب کریں۔ بعد ازاں مہلت ختم کرنے کے بعد ڈیوائس نصب نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ لائسنس کا اجراءڈیوائس سے جوڑدیا جائے گا۔ ڈیوائس نصب کرنے سے نہ صرف ٹریلروں اور ٹرکوں کی نگرانی ہوگی بلکہ اس سے سلامتی کے اصولوں پر بھی عمل ممکن ہوگا۔