کابل۔۔۔۔کابل میں پیر کو عراقی سفارتخانے پرحملہ ہواہے ۔افغان پولیس کے حکام نے بتایا کہ عراقی سفارتخانے کے باہر کار بم دھماکہ ہوا جس کے بعد مسلح حملہ آوروں نے عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔ سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے تاہم ہلاکتوں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔سیکیورٹی فورسز نے بتایا کہ جس علاقے میں حملہ کیا گیا وہ ریڈ زون میں واقع ہے ۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔عینی شاہدین نےبتایا کہ زوردار دھماکے کے بعد گہرے دھوئیں کے بادل چھا گئے اور فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔