ریاض ..... 35سالہ سعودی خاتون مہا المطیری مشرقی ریاض میں ایک فلیٹ بلیاں پالنے کیلئے کرائے پر حاصل کئے ہوئے ہے۔ 2400ریال ماہانہ کرایہ دے رہی ہے۔ اپنی تنخواہ کا 50فیصد سے زیادہ بلیوں پر خرچ کرتی ہے۔ غیر شادی شدہ ہے۔ فلیٹ میں بلیوں کیلئے قالین تک بچھے ہوئے ہیں۔ امریکی جریدے لاس اینجلس ٹائمز نے اسکی باتصویر رپورٹ شائع کی ہے۔