Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج ٹرمینل میں دیو ہیکل پنکھے نصب کئے جائیں، نائب گورنر مکہ

مکہ مکرمہ.... نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ عبداللہ بن بندر نے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کرکے حج ٹرمینل میں پنکھے نصب کرنے کا حکم جاری کردیا۔ انہوں نے وہاں ٹھہر کر متعلقہ اداروں سے دریافت کیا کہ یہاں پنکھے کیوں نصب نہیں کئے گئے؟ ہمیں ضیوف الرحمن کی ضروریات اور مسائل کا احساس از خود کرنا ہوگا۔ نائب گورنر نے سورج کی تمازت روکنے والے گنبد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں ہوا کیلئے دیو ہیکل پنکھے ضروری ہیں۔ شام 5بجے یہاں سخت گرمی پڑ رہی ہے تو دوپہر 12بجے یہاں گرمی کا عالم کیا ہوگا؟ شہزادہ عبداللہ بن بندر نے کہا کہ مسائل اچھوتے انداز سے حل کئے جائیں۔ سعودی حکومت کی حج خدمات کو موزوں شکل میں اجاگر کیا جائے۔ وزیر نقل و حمل سلیمان الحمدان او رحج ٹرمینل کے کئی عہدیدار ان کے ہمراہ تھے۔ انہیں اس موقع پر حجاج کرام کو پیش کی جانے والی سہولتوں اورحج آپریشن کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

شیئر: