Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کابینہ نے مکہ پر حوثیوں کے نئے حملے کی مذمت کردی

جدہ...... سعودی کابینہ نے مکہ مکرمہ کو دوبارہ میزائل حملے کا نشانہ بنانے پر حوثی باغیوں کی مذمت کردی۔ کابینہ نے واضح کیا کہ یہ حج موسم کو خراب کرنے کی کوشش ہے۔کابینہ کا اجلاس پیر کو جدہ کے قصر السلام میں ہوا۔ پہلی مرتبہ نائب الملک شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی۔ وزیر ثقافت و اطلاعات ڈاکٹر عواد العواد نے اجلاس کے بعد واس کو بتایا کہ سعودی کابینہ نے حج موسم میں خلفشار پیداکرنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے مکہ مکرمہ کی جانب بیلسٹک میزائل داغ کر انتہائی گھٹیا حرکت کی ہے۔یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کیلئے قائم عرب اتحاد کی قیادت کو پورا یقین ہے کہ الحدیدہ بندرگاہ کی نگرانی کے فقدان اور امدادی سامان کی فراہمی کیلئے جاری کئے جانے والے ا جازت نامو ںکے غلط استعمال سے حوثی باغیوں کو میزائل اسمگل ہورہے ہیں۔اجلاس کے آغاز میں نائب الملک نے مسجد اقصیٰ کے دروازے کھلوانے اور داخلے پر عائد پابندیاں ہٹوانے پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو خراج شکر و تحسین پیش کیا۔ نائب الملک نے امریکی فوج کے سینٹرل کمان کے کمانڈر جنرل جوزف فورٹل سے ہونے والے مذاکرات اور عراقی مذہبی پیشوا مقتدیٰ الصدر کے ساتھ ملاقات اوراس میں زیر بحث آنے والے امور سے کابینہ کو آگاہ کیا۔کابینہ نے متعدد فیصلے کئے۔ جاپان کی وزارت اقتصاد و تجارت و صنعت کے ساتھ جعلی اشیاءکے انسداد کے لئے تعاون کی یادداشت، قازقستان کے ساتھ ایٹمی توانائی کے پرامن استعمال کے سلسلے میں تعاون کے معاہدے، امارات ، مصر اور روس میں حساب کتاب کے اداروں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں کی منظوری دی۔کابینہ نے ایکسپو دبئی 2020میں سعودی عرب کی شرکت کا فیصلہ کیا۔ جی سی سی ممالک کیلئے اقتصادی عدالتی اتھارٹی کے منشور کی منظوری دی۔کابینہ نے مختلف تقرریاں بھی کیں۔

شیئر: