Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں قومی وطن پارٹی کا ورکر کنونشن

آفتاب شیر پاؤ کا ٹیلی فونک خطاب، ورکر زکو شیلڈ دی گئی
 
ریاض(ذکاء اللہ محسن) قومی وطن پارٹی کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن منعقد ہوا جس میں سینکڑوں ورکرز نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں پختون ثقافت کے رنگوں کو بڑی دلکشی کے ساتھ اجاگر کیا گیا تھا۔تقریب سے اوورسیرز کوآرڈینٹر محمد اقبال ودود کا کہنا تھا کہ قومی وطن پارٹی قوم پرست پارٹی ہونے کے باوجود پاکستان میں بسنے والی تمام اقوام کا نہ صرف ساتھ دیتی ہے بلکہ ان کے حقوق کے تحفظ کی بات بھی کرتی ہے۔ پختون قوم لازوال تاریخ کی حامل ہے۔قیام پاکستان میں پختونوں نے اپنے خون سے تاریخ رقم کی ہے۔ورکرز کنونشن سے قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب خان شیر پاؤ نے ٹیلی فونک خطاب میں ورکرز کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ اوورسیرز پاکستانیوں نے ہمیشہ پردیس میں رہ کر دیس کی خدمت کی ہے ۔پاکستان کو جب بھی کوئی کڑا وقت پیش آیا تو سمندر پار پاکستانیوں نے دل کھول کر اپنے دیس باسیوں کی مدد کی ہے۔ تقریب سے ابراہیم خان فتح، چوہدری خان زمان، ڈاکٹر جمیل الرحمن، رحمت علی، ودان خان، ربانی خان، حاجی شیر عالم خان ،عطا محمد خان، اکبر بادشاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ پختونوں نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے اپنا کردار بہت اچھے طریقے سے نبھایا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہر پختون اور اس کا خاندان ایک اچھی اور بہتر زندگی گزارے۔قومی وطن پارٹی کے ربانی خان نے 8نکاتی قرادا پیش کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام صوبوں کے افراد کو آئین پاکستان کے مطابق برابری کے حقوق دئیے جائیں، فاٹا کو فوری طور پر خیبرپختونخوا میں ضم کیا جائے اور اس کی ترقی کے لئے خصوسی پیکج کا اعلان کیا جائے، سی پیک منصوبے میں خیبر پختونخوا کو نظر انداز کرنا ناانصافی ہے۔تقریب سے ابراہیم خان فتح، چوہدری خان زمان، ڈاکٹر جمیل الرحمن، ودان خان، رحمت علی،حاجی شیر عالم خان، عطا محمد خان اور اکبر بادشاہ نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں صحافیوں اور پارٹی ورکرز کو شیلڈ پیش کی گئی۔
(تصویر6)
 

شیئر: