برسٹل .... مقامی چڑیا گھر میں گزشتہ ہفتے فلپائنی طوطے کی مادہ نے ایک بچے کو جنم دیا ہے۔ جسکا وزن0.027پا¶نڈ ہے۔ واضح ہو کہ طوطا فلپائن کا نادر پرندہ ہے اور بڑی تیزی سے نایاب ہوتا جارہا ہے۔ خود فلپائن میں جو اسکی اصل جگہ بتائی جاتی ہے ایسے پرندوں کی تعداد زیادہ سے زیادہ 1150ہے۔ چڑیا گھر کے نگراں ٹریور فرینکس کا کہناہے کہ جب چڑیا گھر کے عملے کو اس پرندے کی پیدائش کی خبر ملی تو وہ خوشی سے نہال ہوگئے اور اچھل کود کرنے لگے۔ چھوٹا سا یہ پرندہ انتہائی شرمیلا بتایا جاتا ہے اور بالعموم لوگوں کے سامنے نہیں آتا مگر اب تک جنہوں نے بھی اسے دیکھا انکا کہناہے کہ ویسے تو یہ پرندہ بیحد پیارا ہے مگر اس کے گال کچھ عجیب سے ہیں۔ ظاہری شکل و صورت زیادہ دلکش یا خوبصورت نہیں مگر پھر بھی فلپائنی لوگ اسے کافی پسند کرتے ہیں۔ پرندے کے ”والدین“ 2004 ءمیں اس چڑیا گھر میں لائے گئے تھے۔ برسوں بعد اس جوڑے نے 4انڈے دیئے تاہم ان انڈوںمیں سے صرف ایک میں بچہ برآمد ہوا جسے بچائے رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔