Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اٹارنی جنرل کی قاہرہ میں مصری ہم منصب اور وزیر انصاف سے ملاقات

قاہرہ اور ریاض کے درمیان مضبوط جوڈیشل تعلقات کی اہمیت پر زور دیا گیا( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے اٹارنی جنرل شیخ سعود بن عبداللہ المعجب نے بدھ کو اپنے مصری پراسیکیوٹر محمد شوقی اور مصر کے وزیر انصاف عدنان  فنجری سے ملاقت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی اٹارنی جنرل کا دورہ مصر دونوں ملکوں کے پبلک پراسیکیوٹرز کے درمیان مضبوط تعلقات اور سرحد پار جرائم سے نمنٹے میں ان کے جاری تعاون کا اعادہ ہے۔
ملاقات میں قاہرہ اور ریاض کے درمیان مضبوط جوڈیشل تعلقات، جوڈیشل ٹریننگ اور گورننس پروسیچرز میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر مصر میں سعودی سفیر صالح بن عید الحصینی بھی موجود تھے۔

شیئر: