شارجہ .... شارجہ میں 3افریقیوں نے بینک کے اثاثے منتقل کرنے والی کمپنی کے ملازم پر تلواروں سے حملہ کرکے رقم لوٹ لی اور فرار ہوگئے۔ افریقیوں نے اس کے ہاتھ پیر باندھ دیئے تھے اور کرنسی بیگ چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ شارجہ پولیس نے رپورٹ ملنے پر واردات کرنے والوں کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا اور پھر تینوں کو عدالت میں پیش کردیا۔ فوجداری کی عدالت میں مقدمے کی سماعت شروع ہوگئی۔ اگست کے آخر میں مقدمے کی تفصیلی سماعت ہوگی۔