ویلنگٹن ..... نیوزی لینڈ کے اس علاقے میں رہنے والے ایک بھیڑ نے ان دنوں زبردست شہرت حاصل کر لی ہے کیونکہ کسی بھی رگبی کھلاڑی کی طرح مشق کرتا رہتا ہے اور اس میں اس کی مالکہ بھی اس کے ساتھ ہوتی ہے ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مشق کے دوران یہ بھیڑ اسی پیشہ وارانہ مہارت سے ہیڈ کرتا ہے جس طرح رگبی کے مشہور ٹیموں کے بڑے بڑے کھلاڑی کرتے ہیں ۔ بھیڑ کی ویڈیو مشہور رگبی ٹیم آل بلیکس کے ایک مداح نے اتار کر جاری کی ہے ۔ویڈیو تیار کرنیوالے ٹکسانی مکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ جب اس نے اپنی بھیڑ کو مالکہ کے ساتھ مشق کرتے ہوئے دیکھا تو اس نے اس کی ویڈیو جاری کر دی جو بیحد مقبول ہو رہی ہے ۔ ویڈیو کو دیکھنے والے ایک شخص نے تبصرہ کیا ہے کہ بلاشبہ یہ زبردست کھلاڑی ثابت ہو گا کیونکہ وہ ابھی سے دنیا کے کئی بڑے رگبی کھلاڑیوں سے زیادہ بہتر کھیلتا ہے ۔ اب جبکہ یہ خبر بھی گشت کر رہی ہے کہ آل بلیکس کے کوچ وین اسمتھ کے ریٹائر ہونے کی خبریں عام ہو گئی ہیں بہت سے لوگوں کے خیال میں یہ بھیڑ ان کی جگہ لینے کے قابل ہو چکا ہے ۔ ایک صاحب نے لکھا کہ بروس وین اسمتھ کا بہترین نعم البدل ثابت ہو گا ۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری ہونے کے 3گھنٹے کے اندر اندر ویڈیو دیکھنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 6ہزار تک پہنچ گئی تھی ۔ ویڈیو تیار کرنیوالی لڑکی ٹکسانی مکڈونلڈ کا کہنا کہ بھیڑ نے اس وقت رگبی کھیلنے کا فیصلہ کیا ہو گا جب اس نے اپنی مالکہ کو گیند پھینکنے اور پکڑنے کا کھیل کھیلتے دیکھا تھا۔