Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زنانہ لوازمات کی دکانوں کا تیسرا مرحلہ یکم صفر سے

جدہ ....وزارت محنت و سماجی فروغ زنانہ لوازمات فروخت کرنے والی دکانوں پر سعودی خواتین کی تقرری کے فیصلے کے تیسرے مرحلے کا آغاز یکم صفر 1439ھ سے کریگی۔ اس کی بدولت زنانہ لوازمات کے شعبے میں خواتین کیلئے روزگار کے مزید مواقع پیدا ہونگے۔ وزارت محنت کے ترجمان خالد ابا الخیل نے بتایا کہ یکم صفر سے کھلے اور بند تجارتی مراکز میں زنانہ لوازمات فروخت کرنے والی تمام دکانوں پر سعودی خواتین کی تقرری کو یقینی بنایا جائیگا۔ مصنوعی زیورات ، میک اپ کا سامان، دلہنوں کے ملبوسات،عبائے اور شبینہ لباس صرف سعودی خواتین فروخت کرسکیں گی۔

شیئر: